مودی سرکار کی مسلمان دشمنی یا عدم برداشت کی انتہا

بدھ 2 دسمبر 2015 12:15

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) بھارت میں عدم برداشت کی انتہا، سینما گھر کی انتظامیہ نے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر مسلمان خاندان کو سینما سے نکلنے کا حکم دے دیا۔رپورٹ کے مطابق چار افراد پر مشتمل ایک مسلمان فیملی بھارتی شہر ممبئی میں واقع ایک سینما گھرمیں فلم دیکھنے کیلئے آئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے ہندوستان میں یہ اصول ہے کہ فلم کی نمائش سے قبل قومی ترانہ بجایا جاتا ہے جس پر سینما میں موجود تمام حاضرین اس کے احترام میں کھڑے ہو جاتے ہیں۔

تاہم جب حسب معمول ترانہ بجایا گیا تو فلم دیکھنے کیلئے آنے والامسلمان خاندان ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہواجس پر انتظامیہ کی طرف سے انھیں سینما سے نکل جانے کیلئے کہا گیا۔مذکورہ واقع رونما ہوتے ہی اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ویڈیو کے ٹویٹر پر وائرل ہوتے ہی فلمی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی طرف سے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا گیا

متعلقہ عنوان :