فیفا نے فیفا بیلون ڈی آر ایوارڈ کیلئے تین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا

بدھ 2 دسمبر 2015 12:18

فیفا نے فیفا بیلون ڈی آر ایوارڈ کیلئے تین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا

زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء)فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے فیفا بیلون ڈی آر ایوارڈ کیلئے تین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا، لائنل میسی، کرسٹیانو رونالڈو اور نیمار کے درمیان مقابلہ ہو گا ‘ فاتح کھلاڑی کا اعلان آئندہ برس 11 جنوری کو ہو گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سات سالوں سے ایوارڈ پر میسی اور رونالڈو کا قبضہ ہے ‘میسی کو چار اور رونالڈو کو تین بار ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے ‘ 2014-15ء سیزن کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میسی کو پانچویں بار ایوارڈ کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم انہیں رونالڈو کا چیلنج درپیش ہو گا کیونکہ ان کی کارکردگی بھی قابل ستائش رہی ہے۔

میسی کی نمائندگی میں بارسلونا نے لا لیگا، کوپا ڈیل رے اور چیمپئنز لیگ کے ٹائٹلز اپنے نام کئے تھے جس میں انہوں نے مجموعی طور پ 58 گولز کئے۔

(جاری ہے)

کرسٹیانو رونالڈو نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ بلاشبہ یہ میرے کیریئر کا بہترین سیزن ہے اور میں نے یورپ کے زیادہ گول سکورر ہونے کا اعزاز حاصل کیا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ میسی کی کامیابیوں کے آگے یہ کچھ نہیں اور وہ اس بار بھی ایوارڈ جیت جائیں گے۔ کوچ آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے شارٹ لسٹ کئے گئے کوچز میں بارسلونا کے لوئس اینرک، بائرن میونخ کے پپ گارڈیولو اور چلی کے کوچ شامل ہیں