Live Updates

عمران خان نے ون ڈے ، ٹی 20 میں گرین شرٹس کی نا قص فارم کی وجہ غلط ٹیم سلیکشن کو قرار دیدیا

بدھ 2 دسمبر 2015 12:18

عمران خان نے ون ڈے ، ٹی 20 میں گرین شرٹس کی نا قص فارم کی وجہ غلط ٹیم سلیکشن ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) سابق کپتان عمران خان نے ون ڈے اور ٹی 20 میں گرین شرٹس کی نا قص فارم کی وجہ غلط ٹیم سلیکشن کو قرار دیدیا میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ محدود اوورز کے فارمیٹس میں ہمیں اپنی ٹیم سلیکشن کو بہتر بنانا ہو گا انہوں نے انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں رفعت اللہ مہمند کے انتخاب کو بھی سلیکٹرز کا خطر ناک فیصلہ قرار دیا ، انہوں نے کہاکہ آپ ایک ایسے شخص کو کیسے ڈیبیو کا موقع دے سکتے ہیں جو 40 برس عمر کا ہونے والا ہو، یہ بات میر تو سمجھ سے باہر ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :