قومی ٹیم ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کیلئے12 دسمبر کو ہانگ کانگ روانہ ہوگی

بدھ 2 دسمبر 2015 12:19

قومی ٹیم ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کیلئے12 دسمبر کو ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء)12رکنی قومی ٹیم نویں ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کیلئے12دسمبر کو ہانگ کانگ روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کے مطابق ایشین چیمپین شپ 14 دسمبر سے ہانگ کانگ میں شروع ہوگی اور ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپین شپ میں ایشیاء کی بہترین بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں سنگاپور، سری لنکا، پاکستان، بھارت، ملائیشیا، مالدیپ، جاپان، تھائی لینڈ، برونائی، چائنیز تائیے، یو اے ای اور ہانگ کانگ شامل ہیں، سنگاپور کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی ‘ پاکستان کو گر وپ ڈی میں رکھا گیا ہے پاکستان اپنا پہلا میچ ہانگ کانگ کے خلاف 14 دسمبر کو کھیلے گا اور جبکہ دوسرا میچ تھائی لینڈ کے 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔