مختلف شہروں میں نیشنل ٹریننگ ، کوچنگ پروگرام کا دوسرا مرحلہ 24 دسمبر تک جاری رہیگا ،بلائنڈ کرکٹ کونسل

بدھ 2 دسمبر 2015 12:21

مختلف شہروں میں نیشنل ٹریننگ ، کوچنگ پروگرام کا دوسرا مرحلہ 24 دسمبر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ملک کے مختلف شہروں میں نیشنل ٹریننگ اور کوچنگ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز گزشتہ روز ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق نیشنل ٹریننگ کوچنگ پروگرام گوجرانوالہ، فیصل آباد، حیدر آباد، کوئٹہ اور کراچی میں گزشتہ روز شروع ہوا ہے جو 24 دسمبر تک جاری رہے گااس کوچنگ ٹریننگ پروگرام کا مقصد علاقائی سطح پر مقامی بلائنڈ کھلاڑیوں کو فروغ دینا ہے اور ملک بھر سے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پہلے مرحلے میں اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد، کشمیر اور بہاولپور میں بھی نیشنل ٹریننگ اور کوچنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تیسرے مرحلے کا آغاز 25 دسمبر کے بعد باقی ماندہ شہروں میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :