نوجوان نے کوٹ چوری کر کے اپنی پتلون میں‌چھپا لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 دسمبر 2015 12:22

چین(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 دسمبر 2015 ء): چین کے جنوبی صوبے ینان کے شہر کن منگ میں چوری کی ایک دلچسپ واردات کی گئی. سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں نوجوان کو ایک دکان پر کوٹ چوری کر کے اپنی پتلون میں چھُپاتے ہوئے بھی دیکھا گیا . چوری کی یہ تمام واردات کو اسٹور پر لھے سی سی ٹی وی کمیروں نے محفوظ کر لیا .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مذکورہ واردات دو نوجوانوں کی جانب سے کی گئی جن میں سے ایک نے دکان میں آتے ہی سٹاف کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی جبکہ دوسرے نوجوان نے اسی اثنا میں 7500 ڈالر مالیت کا ایک کوٹ اُتارا اور اپنی پتلون میں چھپا کر فرار ہو گیا.

مقامی ذرائع کے مطابق اس چور کی گرفتاری کے لیے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے . اس چور کی چوری کی تکنیک آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: