گوونداسپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے معافی مانگنے کیلئے تیار

بدھ 2 دسمبر 2015 12:23

گوونداسپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے معافی مانگنے کیلئے تیار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء)بولی ووڈ اداکار گووندا کا کہنا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے پرستار سے معافی مانگنے کیلئے تیار ہیں۔ چند روز قبل بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے2008ء میں دائر کیے جانے والے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اداکار پرستار کو سڑک پر تھپڑ مارنے پر معافی مانگیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے اداکارنے 2008ء میں بغیر کسی وجہ کے پرستار کے منہ پراچانک تھپڑ رسید کر دیا تھا۔ اس واقع کے رونما ہونے کے بعد پرستار کی طرف سے زیریں عدالت میں اداکار کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا گیاتھا، جس کا فیصلہ اب سنایا گیاہے۔حالیہ پریس کانفرنس کے دوران اداکار نے میڈیا کو بتایا کہ انھیں جیسے ہی کورٹ کی جانب سے فیصلے پر عمل درآمد کا لیٹر موصول ہو جائے گا تو وہ اس پر عمل کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے