کراچی : ملٹری پولیس حملے کی تحقیقات میں‌پیشرفت، ملزمان کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ ڈی آی جی ساوتھ ڈاکٹر جمیل کا دعوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 دسمبر 2015 12:31

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 دسمبر 2015 ء) : ایم اے جناح روڈ پر گذشتہ روز ملٹری پولیس کی گاڑی پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے . ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل نے دعویٰ کیا ہے کہ تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کے بعد ہم ملزمان کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں . میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے ہیں.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ ، طالبان اورمختلف تنظیموں سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ گذشتہ روز سرچ آپریشن میں متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے . ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید بتایا کہ ملزمان کے فرار کے راستوں پر بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں، دوسری جانب ملٹری پولیس کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق مقدمے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں .

متعلقہ عنوان :