معذور افراد کو سینما میں نظر اندازکیے جانے پر سلمان خان کا اظہار افسوس

بدھ 2 دسمبر 2015 12:32

معذور افراد کو سینما میں نظر اندازکیے جانے پر سلمان خان کا اظہار افسوس

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) سپر سٹار سلمان خان کی طرف سے منگل کے روز انکی فلم ”بجرنگی بھائی جان “کو پہلے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول فار پرسنز ود ڈس ابیلٹیز میں دیکھنے آنے والے معذور افراکیلئے ویڈیو پیغام بھیجا گیا۔اداکار نے ویڈیو پیغام میں گونگے بہرے اور جسمانی معذور بچوں کے ساتھ خطاب کیا۔ اداکا رکاکہنا تھا کہ وہ آج تک معذور افراد کو سینما جیسی جگہ سے دور رکھنے کی وجوہات سمجھ نہیں پائے ہیں۔

(جاری ہے)

49سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ انھیں بے حد خوشی ہے کہ ایسے افراد جن میں کسی حس یا جسمانی اعضاء کی کمی ہے انکے لئے پہلی مرتبہ تقریح کا سامان پیدا کیا گیا۔ اداکار کا مزید کہنا تھا کہ انھیں یہ دیکھ کر کبھی اچھا نہیں لگا جب معذور افراد کیلئے سینما میں کسی قسم کی سہولت کا انتظام نہیں ہوتا کہ وہ وہیل چیئر سمیت اندر داخل ہو سکیں۔ انھوں نے کہا کہ سینما ہمارے ملک کا کلچرہے اور اس پر ہر ہندوستانی کا حق ہے کہ وہ اس سے بھرپور لطف اندوز ہو۔واضح رہے اس فلم فیسٹیول میں 40 ملکی اور بین الاقو امی ،16شارٹ 14ڈاکومنٹریز 7فکشن 10 فیچر فلمیں گونگے بہرے اور جسمانی معزور افراد کو خصوصی طور پر دکھانے کا انتظام کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :