Live Updates

لاہور : این اے 118 کا فیصلہ ، پی ٹی آئی رہنما حامد زمان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 دسمبر 2015 12:38

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 دسمبر 2015 ء) : الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما حامد زمان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حامد زمان کو توہین عدالت کا نوٹس این اے 118 کا فیصلہ آنے کے بعد ٹربیونل کے جج کو تنقید کا نشانہ بنانے پر جاری کیا گیا ہے . الیکشن ٹربیونل کے جج کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی عدالتی تقدس پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، عدالتی فیصلے پر تو تنقید ہو سکتی ہے لیکن جج کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جا سکتا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات