رنویر سنگھ بھی محفوظ جنسی ملاپ کی ترویج کیلئے نکل پڑے

بدھ 2 دسمبر 2015 12:41

رنویر سنگھ بھی محفوظ جنسی ملاپ کی ترویج کیلئے نکل پڑے

احمد آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء)معروف بولی ووڈ سٹار رنویر آجکل جنسی تعلق کے محفوظ طریقے متعارف کرانے میں پیش پیش ہیں۔واضح رہے اداکار ڈیوریکس کنڈومز کے برانڈ ایمبسڈر بھی ہیں۔برانڈ کی تشہیر کیلئے تیار کیے جانے والے اشتھار میں اداکار شہوت انگیز ی نہیں بلکہ مفاد عامہ کیلئے ایک سنجیدہ پیغام دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ نے ایچ آئی وی ایڈزجیسی موذی بیماریوں سے بچاوٴ سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے درست پراڈکٹ کا انتخاب کیا ہے۔

(جاری ہے)

رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ جنسی ملاپ ایک فطری عمل ہے اور اس پر کھل کر بات ہو نی چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ ایسا عمل ہے جسے ہر کوئی کرتا اور کرنا چاہتا ہے اور یہ کوئی برائی نہیں بلکہ قدرت کی طرف سے عطا کیا جانے والا خوبصورت تحفہ ہے۔

پس اس کے متعلق ہر انسان کو مکمل معلومات حاصل کرنی چاہیے تاکہ وہ احتیاط سے جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ اداکار کا کہنا تھا کہ جنسی تعلق کے متعلق مکمل آگاہی دینے کیلئے نوجوان نسل کے ساتھ اس موضوع پر کھل کر بات کرنا ضروری ہے تا کہ ملک میں ایچ آئی وی ایڈز جیسے امراض کی روک تھام ممکن بنائی جاسکے