شہدائے کربلا کا چہلم 3دسمبر جمعرات کو منایا جائے گا

بدھ 2 دسمبر 2015 12:46

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) حضرت امام حسین وشہدائے کربلا کا چہلم20صفر المظفر بمطابق 3دسمبر جمعرات ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں چاروں صوبوں،آزاد کشمیر،شمالی علاقہ جات سمیت ملک بھر میں مجالس عزاء منعقد ہوں گی ا ور علم و ذوالجناح کے ماتمی جلوس برآمد ہونگے۔

تفصیل کے مطابق نواسہ رسول ،شہید کربلا حضرت امام حسین اور جانثار ساتھیوں کی جانب سے کربلا کے تپتے ریگزار میں دین اسلام کی آبیاری کیلئے پیش کی جانیو الی عظیم قربانیوں کی یاد میں چہلم 20صفر المظفر بمطابق3دسمبر بروز جمعرات ملک بھر نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی رواداری کے ساتھ منایا جائے گا۔ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح جنوبی پنجاب کے شہروں ملتان،ڈیرہ غازی خان،بہاول پور،لیہ،مظفر گڑھ ،خانیوال،لودھراں،وہاڑی،جہانیاں،میاں چنوں،کبیروالا اور دیگر شہروں کی امام بارگاہوں میں چہلم کی مناسبت سے مجالس عزاء بپا ہونگی جس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز علماء و ذاکرین شہدائے کربلا کی حیات طیبہ پرروشنی ڈالتے ہوئے نواسہ رسول حضرت امام حسین ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ علم و ذوالجناح پر مشتمل ماتمی جلوس بھی نکالے جائیں گے دوران جلوس عزادار ماتم داری اور نوحہ خوانی کریں گے جبکہ زنجیر زنی بھی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پولیس و انتظامیہ کی جانب سے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :