گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں برفباری، سڑکیں بند،لوگ پریشان

بدھ 2 دسمبر 2015 12:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) گلگت بلتستان میں برفباری اور سرد ہ ہواؤ ں سے سردی مزید بڑھ گئی ہے ،دیگر بالائی علاقوں میں بھی سر ہوا ؤں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔گلگت بلتستان میں دیامر، استور، غذر کئی پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، متعدد رابطہ سڑکوں کی بندش سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن ،کرم ایجنسی اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں جمی برف سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، جس کے ساتھ ہی جلانے والی لکڑیوں کے دام بھی بڑھ گئے ہیں۔چمن زیارت سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم خشک ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی سردی کی لہر برقرار ہے، صبح اوررات کے اوقات میں دھند سے بعض مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ۔

متعلقہ عنوان :