بھارت میں بڑھتی انتہاپسندی ، اپوزیشن کی کڑی تنقید

بھارت میں مسلمان سے زیادہ گائے محفوظ ہے ؛ ششی تھرور

بدھ 2 دسمبر 2015 12:49

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) بھارت میں بڑھتی انتہاپسندی پر اپوزیشن نے مودی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ششی تھرور بولے ہمارا مذاق اْڑ رہاہے بھارت ایسی جگہ ہے جہاں مسلمان سے زیادہ گائے محفوظ ہے۔راہول گاندھی نے سوال اٹھایا کہ مودی کب تک اپنے ساتھیوں کے مظالم پر خاموش تماشائی بنے رہیں گے؟؟لوک سبھا میں عدم تشدد کے بڑھتے رجحان پر گرما گرم بحث ہوئی۔

(جاری ہے)

کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہا بھارت میں اقلیتوں پر تشدد کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ نریندر مودی کب توجہ دیں گے۔کیا وزیراعظم مودی بھارتی عوام کی پکار سننا چاہیں گے؟یا وہ اپنے حمایتیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور اْنہیں بھارت کی ا?واز دباتے دیکھتے رہیں گے ؟بحث میں حصہ ڈالتے ہوئے ششی تھرور نے کہا بھارت میں اقلیتوں کو تحفظ حاصل نہیں۔ یہ بات بیرون ملک بھارت کے لیے شرم کا باعث َہے۔

متعلقہ عنوان :