امریکہ کی شمالی اور مغربی ریاستوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری

بدھ 2 دسمبر 2015 12:49

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) امریکہ کی شمالی اور مغربی ریاستیں شدید برف باری کی زد میں ہیں۔ برف باری سے سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے۔امریکہ کے کئی ریاستیں ان دنوں شدید برف باری کی لپیٹ میں ہیں۔ شدید برف باری سے یہ علاقے برف سے ڈھک گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈولتھ مینوسٹا میں چھ انچ برف باری ہوئی ہے جبکہ گرد و نواح میں 9 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔ سیوکس میں 1954 کے بعد سات انچ برف باری ہوئی ہے۔ برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سڑکوں پر برف جمنے سے ٹریفک کے لئے مشکلات کا سامنا ہے۔ انتظامیہ سڑکوں سے برف ہٹانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :