دولتِ اسلامیہ کے خلاف روس کی عسکری سرگرمیاں فیصلہ کن اور موثر ثابت ہوئی ہیں؛بشارالااسد

بدھ 2 دسمبر 2015 12:51

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) شام میں روسی کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے دولتِ اسلامیہ اور دیگر شدت پسند گروپ کمزور ہوئے ہیں شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں جاری لڑائی میں روس کی شمولیت سے جنگ کا توازن تبدیل ہوا ہے اور امریکہ کی زیرِ قیادت اتحاد کے برعکس دولتِ اسلامیہ کے خلاف روس کی عسکری سرگرمیاں فیصلہ کن اور موثر ثابت ہوئی ہیں غیرملکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک کے ایک سال سے جاری فضائی حملوں کے باوجود دولتِ اسلامیہ کے شدت پسندوں کی پیش قدمی نہیں روکی جا سکی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے دولتِ اسلامیہ اور دیگر شدت پسند گروپ کمزور ہونا شروع ہوگئے بشار الاسد نے کہا کہ ’(امریکہ کی سربراہی میں) اتحاد کی قیام کے بعد سے اگر آپ حقائق کی بات کریں تو دولتِ اسلامیہ کا اثر بڑھا ہی ہے اور دنیا بھر سے ان کی بھرتی میں اضافہ ہوا ہوا۔

(جاری ہے)

تاہم جب سے اس جنگ میں روس شامل ہوا ہے دولتِ اسلامیہ اور النصرہ سمیت دیگر دہشت گرد گروپ سکڑ رہے ہیں۔

چنانچہ یہی حقیقت ہے جو ثبوتوں سے ظاہر ہے۔‘بشار الاسد کا کہنا تھا کہ شام میں ’روسی مدد اور شراکت مضبوط تر ہو رہی ہے اور وہ پہلے سے ہی مضبوط ہے اور اس سلسلے میں پیچھے ہٹنے کا کوئی امکان نہیں۔ براک اوباما نے ترکی اور روس پر زور دیا کہ وہ کشیدگی میں کمی کرتے ہوئے اپنے ’مشترکہ دشمن‘ کے خلاف اقدامات کریں واضح رہے کہ روس شام میں صدر بشار الاسد کے مخالف باغیوں سمیت دولت اسلامیہ کو فضائی حملوں کے ذریعے نشانہ بنا رہا ہے۔

ترکی کی جانب سے روسی طیارہ گرائے جانے سے متعلق سوال پر شامی صدر نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان اس نئی صورتحال میں اپنے اعصاب پر قابو نہیں رکھ پا رہے۔

’میرے خیال میں اس سے اردوغان کی اصل نیت سامنے آئی ہے جو کہ اس لیے اپنے اعصاب پر قابو کھو بیٹھے ہیں کہ روسی مداخلت نے ز مین پر جنگ کا توازن تبدیل کر دیا ہے۔‘انھوں نے کہا کہ ’شا میں اردوغان کی ناکامی یعنی ان کے دہشت گرد گروپوں کی ناکامی کا مطلب ان کی سیاسی موت ہے۔

اس لیے وہ کامیابی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں اور اسی لیے انھوں نے یہ کیا لیکن میرے نزدیک اس سے فرق نہیں پڑے گا کیونکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے۔‘ادھر امریکی صدر براک اوباما نے ترکی اور روس پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی کرتے ہوئے اپنے ’مشترکہ دشمن‘ کے خلاف اقدامات کریں۔ شامی صدر نے انٹرویو میں اپنے ترک ہم منصب پر شدید تنقید کی اور ان پر دولتِ اسلامیہ کے خلاف کامیابیوں کی راہ میں روڑے اٹکانے کا الزام لگایاپیرس میں ترک صدر سے ملاقات میں صدر اوباما نے کہا کہ امریکہ ترکی کی جانب سے اپنی فضائی حدود کے تحفظ کا حامی ہے۔

تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترکی اور روس کو اب ’کشیدگی میں کمی لانی چاہیے اور معاملے کا سفارتی حل تلاش کرنا چاہیے۔‘دولتِ اسلامیہ کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ’ہم سب کا دشمن ایک ہی ہے اور میں یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ ہماری توجہ مکمل طور پر اس خطرے پر مرکوز رہے۔‘براک اوباما نے یہ بھی کہا کہ وہ آنے والے ہفتوں میں روس کی حکمتِ عملی میں مکمل تبدیلی کی توقع نہیں کر رہے تاہم انھیں امید ہے کہ آئندہ چند ماہ میں شام کے بارے میں روسی اندازوں میں فرق آئے گا۔خیال رہے کہ جہاں روس شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے بڑے حامیوں میں سے ایک ہے وہیں ترکی کا موقف ہے کہ بشار الاسد شام کے مسئلے کے کسی طویل المدتی حل کا حصہ نہیں ہو سکتے

متعلقہ عنوان :