فیفا کے سپانسرز نے ایگزیکٹو کمیٹی سے اصلاحات کے جائزے کا مطالبہ کردیا

بدھ 2 دسمبر 2015 12:54

زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے پانچ سپانسرز نے اس کی ایگزیکٹو کمیٹی کو لکھے خط میں اصلاحات کی ’آزاد نگرانی‘ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔یہ خط ایڈیڈاز، میک ڈونلڈز، کوکا کولا، ویزا اور ان یائزر بش انبو کی جانب سے لکھا گیا ہے۔فیفا کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ’یہ پانچ سپانسرز اصلاحات کے عمل میں اہم کردار ادا کریں گے۔

‘خط میں لکھا گیا ہے کہ ’ہم جانتے ہیں کہ آپ یعنی ایگزیکٹوکمیٹی کے ارکان اصلاحات کی اس فہرست پر ضرور غور کریں گے تاکہ فیفا کی گورننس کو مضبوط بنایا جا سکے۔‘’شفافیت، احتساب، انسانی حقوق کی عزت کرنا، ایمانداری، قیادت، جنسی برابری فیفا کے مستقبل کے لیے بہت اہم ہیں۔اصلاحات ان خصوصیات کے لیے راہ ہموار کر سکتی ہیں لیکن ثقافتی تبدیلی کی بھی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

‘آغاز میں سپانسرز کو فیفا کی اصلاحاتی کمیٹی میں جگہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا تاہم بعد میں انھیں مشاورتی بورڈ میں نشستیں دینے کی پیشکش کی گئی جس کا انتخاب ہونا ابھی باقی ہے۔فیفا کی ترجمان کا کہنا ہے کہ سپانسرز کے خیالات کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔فیفا کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے 26 فروری کو خصوصی اجلاس بلایا جائے گا اور اس وقت اصلاحاتی پیکج جسے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سابق ڈائریکٹر فرانسس کیرارڈ نے مرتب کیا ہے۔