پاکستان سے باہمی کرکٹ کا معاہدہ بھارتی بورڈ کے گلے میں ہڈی بن کر پھنس گیا

بدھ 2 دسمبر 2015 12:57

پاکستان سے باہمی کرکٹ کا معاہدہ بھارتی بورڈ کے گلے میں ہڈی بن کر پھنس ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) پاکستان سے باہمی کرکٹ کا معاہدہ بھارتی بورڈ کے گلے میں ہڈی بن کر پھنس گیا، انکار کی صورت میں پی سی بی 75 سے 100 ملین ڈالر ہرجانے کا کیس کرسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے ایک میڈیا ہاوٴس نے پاک بھارت کرکٹ بورڈز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت تک رسائی حاصل کرکے تمام تفصیلات بھی افشا کردی ہیں۔

اس معاہدے کی رو سے 8 برس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مجموعی طور پر 6 سیریز کھیلی جانی ہیں۔ان میں سے پہلی رواں ماہ شیڈول ہے مگر اس کے بارے میں تاحال کوئی بھی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ دونوں بورڈز کے درمیان طے پانے والے اس ایم او یو میں یہ تلخ حقیقت واضح طور پر موجود ہے کہ بی سی سی آئینے یہ معاہدہ صرف اور صرف بگ تھری کیلیے پاکستانی بورڈ کی حمایت حاصل کرنے کیلیے کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ آغاز میں جب بگ تھری کا معاملہ سامنے آیا تھا تب بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے دوٹوک انداز میں اس کی مخالفت کا اعلان کیا، انھوں نے بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈکا کرکٹ پر قبضے کا راستہ روکنے کیلیے دیگر بورڈز کو متحد کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔تب حکومت نے کرکٹ بورڈکی باگ ڈور نجم سیٹھی کو تھما دی جنھوں نے نہ صرف بگ تھری کی حمایت کا اعلان کیا بلکہ ملک کو بھارت کے ساتھ سیریز کی صورت میں کروڑوں ڈالر آمدنی کے سبز باغ بھی دکھائے۔

متعلقہ عنوان :