ساوٴتھ ایشین گیمز 2016میں پاکستان کی شرکت حکومتی اجازت اور کلیئرنس سے مشروط ہے، عارف حسن

بدھ 2 دسمبر 2015 12:57

ساوٴتھ ایشین گیمز 2016میں پاکستان کی شرکت حکومتی اجازت اور کلیئرنس سے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) پی او اے کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے کہا ہے کہ اگلے سال بھارت کے شہروں گوہاٹی اور شیلونگ میں شیڈول ساوٴتھ ایشین گیمز 2016میں پاکستان کی شرکت حکومتی اجازت اور کلیئرنس سے مشروط ہے۔کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف حسن نے کہاکہ 6 سے 16 فروری تک بھارت میں شیڈول 7ویں جنوبی ایشائی ممالک کے درمیان ہونیوالے ساف گیمزمیں شرکت کا انحصار دونوں ممالک کے درمیان حکومتی تعلقات پرہے۔

(جاری ہے)

ہمارے لیے قومی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اہم ہے، گیمز سے قبل سہ رکنی سیکیورٹی وفد بھارت میں انتظامات کا جائزہ لے کرمنتظمین کوتجاویز دے گا، قومی گیمز کی میزبانی بلوچستان کو تفویض کی ہے، ملک میں گراس روٹ پرترقی کے لیے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کا انعقاد لازمی قراردیا جائے، وزرائے اعظم کے درمیان حالیہ خوشگوار ملاقات کے بعد بہترتوقعات ہیں، منتظمین سے 2 میٹنگزمیں مشاورت کی گئی، شرکت کے فیصلے پرقومی دستہ 485 کھلاڑیوں اور آفیشلز پرمشتمل ہوگا، جلد ہی تربیتی کیمپ کا بھی آغاز کردیا جائے گا. انھوں نے کہا کہ گیمز میں خواتین کھلاڑیوں کی سب ایونٹس میں شرکت کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے، ویمن ویٹ لفٹرزگیمز کا حصہ ہوں گی، ویمن باکسنگ ایونٹ میں شرکت کو ممکن بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :