ٹی ڈی اے پی کے زیر اہتمام صنفی مساوات کے فروغ اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ”وینٹیکس “پرسوں لاہور میں ہو گا

بدھ 2 دسمبر 2015 13:02

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی02دسمبر۔2015ء) 12ویں سارک ٹریڈ شو کے موقع پر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان( ٹی ڈی اے پی) صنفی مساوات کے فروغ اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے 4 دسمبر کو لاہور میں ”وینٹیکس “ منعقد کرے گی۔ ٹی ڈی اے پی کی سیکرٹری ربیعہ جویریا آغا نے کہا ہے کہ یہ شو خواتین کی ترقی کیلئے ٹی ڈی اے پی کے عزم کا عکاس ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواتین ہمارے ملک کی اقتصادی، سماجی اور سیاسی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہیں جس کیلئے صنفی مساوات کے فروغ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وینٹیکس سے ہزاروں خواتین کو اپنی مصنوعات کی نمائش کا موقع ملے گا اور وہ ایک دوسرے کے تجربات سے بھی استفادہ کرسکیں گے جس سے خواتین کے کاروباری اداروں کی ترقی میں مدد کے ساتھ ساتھ خواتین کو زیادہ سے زیادہ با اختیار بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :