رواں مالی سال کے دوران طبی مصنوعات اور آلات جراحی کی برآمدات میں 4 فیصد اضافہ

بدھ 2 دسمبر 2015 13:02

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی02دسمبر۔2015ء) گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال 2015-16 ء کے دوران طبی مصنوعات اور آلات جراحی کی برآمدات میں 4 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں جولائی تا اکتوبر2015ء کے دوران طبی مصنوعات اور آلات جراحی کی ملکی برآمدات میں4.38 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :