فرسٹ ویمن بینک نے اب تک118.4 ملین روپے کے قرضے جاری کئے ،ریکوری کی شرح 100 فیصد ہے،صدر طاہرہ رضا

بدھ 2 دسمبر 2015 13:03

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی02دسمبر۔2015ء) فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ(ایف ڈبلیو بی ایل) نے اب تک118.4 ملین روپے کے قرضے جاری کئے ہیں جبکہ بینک کے جاری کردہ قرضوں کی ریکوری کی شرح 100 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی صدر طاہرہ رضا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بینک میں حکومت بڑی حصہ دار ہے جس میں حکومت کے حصص74فیصد ہیں جبکہ اس کے بعد نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک لمیٹڈ، مسلم کمرشل بینک لمیٹڈ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور الائیڈ بینک لمیٹڈ کے شیئرز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینک ملک کی اقتصادی ترقی کیلئے کوشاں ہے اور یہ بات قابل فخر ہے کہ بینک کی جانب سے دیئے جانے والے قرضوں کی واپسی کی شرح سو فیصد ہے۔