بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

بدھ 2 دسمبر 2015 13:04

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

چٹا گانگ ۔02 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی02دسمبر۔2015ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں جمعرات کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ بنگلہ دیش میں جاری ہے جس میں دنیا کرکٹ کے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں جمعرات کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ پہلا میچ رنگپور رائیڈرز اور بریسال بلز اور ڈھاکہ ڈائنامائٹس کے مابین کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں کومیلاوکٹورینز اور چٹاگانگ وکنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں میچز ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹا گانگ میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی جن میں رنگپور رائیڈرز، چٹاگانگ وکنگز، ڈھاکہ ڈائنامائٹس، کومیلاوکٹورینز، سلہٹ سپر سٹارز اور بریسال بلز شامل ہیں، ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ 10 دسمبر کو لیگ میچز کا مرحلہ ختم ہو گا۔ 12 دسمبر کو کوالیفائر ون اور ایلیمنیشن میچز کھیلے جائیں گے جبکہ کوالیفائر ٹو میچ 13 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 15 دسمبر کو ہو گا۔