ترکی اور روس کشیدگی میں کمی کرتے ہوئے اپنے ’مشترکہ دشمن‘ کے خلاف اقدامات کریں ‘ امریکی صدر براک اوباما

بدھ 2 دسمبر 2015 13:09

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) امریکی صدر براک اوباما نے ترکی اور روس پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی کرتے ہوئے اپنے ’مشترکہ دشمن‘ کے خلاف اقدامات کریں۔پیرس میں ترک صدر سے ملاقات میں صدر اوباما نے کہا کہ امریکہ ترکی کی جانب سے اپنی فضائی حدود کے تحفظ کا حامی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ترکی اور روس کو اب کشیدگی میں کمی لانی چاہیے اور معاملے کا سفارتی حل تلاش کرنا چاہیے۔

داعش کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ہم سب کا دشمن ایک ہی ہے اور میں یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ ہماری توجہ مکمل طور پر اس خطرے پر مرکوز رہے۔براک اوباما نے کہا کہ وہ آنے والے ہفتوں میں روس کی حکمتِ عملی میں مکمل تبدیلی کی توقع نہیں کر رہے تاہم انھیں امید ہے کہ آئندہ چند ماہ میں شام کے بارے میں روسی اندازوں میں فرق آئے گا۔

متعلقہ عنوان :