جرمنی ‘ عدالت نے 19 سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے پاکستانی نژاد والدین کو عمر قید کی سزا دے دی

بدھ 2 دسمبر 2015 13:09

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) جرمنی کی ایک عدالت نے 19 سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے پاکستانی نژاد والدین کو عمر قید کی سزا دے دی۔

(جاری ہے)

مغربی شہر ڈرم سٹیٹ کی ایک ریجنل عدالت میں52 سالہ اسداللہ پر بیٹی کا گلا گھونٹے ‘ 42 سالہ شازیہ پر قتل کے جرم میں معاونت کا الزام ثابت ہوا ہے۔عدالت کو بتایا گیا کہ قدامت پسند والدین نے جنوری میں اپنی بیٹی کو شادی سے قبل جنسی تعلقات قائم کرنے پر قتل کیا۔سزا پانے والا جوڑا 15 سالوں بعد پے رول کیلئے درخواست دائر کر سکے گا۔

متعلقہ عنوان :