بھارتی شہر چنائی میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ‘ سکولوں اور کالجوں کو بند کر دیا گیا ‘ تمام پروازیں منسوخ
بدھ 2 دسمبر 2015 13:12
چنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) بھارتی شہر چنائی میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے بارشوں کے باعث اسکولوں اور کالجوں کو بند کردیاگیا جبکہ تمام پروازیں منسوخ کرکے ائیر پورٹ کو بند کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نشیبی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہونے سے متعدد گھر ڈوب گئے سڑکیں تالابوں کا منظر پیش کرنے لگیں ‘متعدد افراد پانی میں پھنس گئے ‘ انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ‘ ٹریفک کے نظام بھی درہم برہم ہوگیا ‘سکولوں اور کالجوں بند کردیئے گئے ‘مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوگیا ‘ایئرپورٹ پر کھڑے پانی نے پروازوں کی لینڈنگ کوہی نا ممکن بنادیا اطلاعات ہیں کہ شہر کے 60 فیصد علاقے کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔
ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کیلئے بھارتی نیوی کی بوٹس اور کوسٹ گارڈزکو اسٹینڈ بائی کردیا گیا ‘ ہیلی کاپٹرز متاثرین تک خوراک کے پیکٹس پہنچانے اور لوگوں کو ریسکیو کرنے میں مصروف رہے متاثرین کے لئے سو سے زائد شیلٹرز بھی تیار کر لئے گئے چنائی کے ایک رہائشی اشوک مودی نے بتایا کہ ہم نے 25-30 سال پہلے ایسی بارش دیکھی تھی جب تقریبا ایک ہفتے تک بجلی نہیں آئی تھی۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.