بھارت میں بڑھتی انتہاپسندی پر اپوزیشن نے مودی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا

مودی کب تک اپنے ساتھیوں کے مظالم پر خاموش تماشائی بنے رہیں گے؟ راہول گاندھی

بدھ 2 دسمبر 2015 13:13

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) بھارت میں بڑھتی انتہاپسندی پر اپوزیشن نے مودی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔لوک سبھا میں اظہار خیال کرتے ہوئے ششی تھرور نے کہاکہ ہمارا مذاق اْڑ رہاہے بھارت ایسی جگہ ہے جہاں مسلمان سے زیادہ گائے محفوظ ہے۔

(جاری ہے)

راہول گاندھی نے سوال اٹھایا کہ مودی کب تک اپنے ساتھیوں کے مظالم پر خاموش تماشائی بنے رہیں گے؟کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہا بھارت میں اقلیتوں پر تشدد کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔

نریندر مودی کب توجہ دیں گے۔کیا وزیراعظم مودی بھارتی عوام کی پکار سننا چاہیں گے؟یا وہ اپنے حمایتیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور اْنہیں بھارت کی آواز دباتے دیکھتے رہیں گے ؟بحث میں حصہ ڈالتے ہوئے ششی تھرور نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کو تحفظ حاصل نہیں۔ یہ بات بیرون ملک بھارت کے لیے شرم کا باعث ہے۔