یوسی47 ترنول سے منتخب چیئرمین ملک رضوان کو میئریا ڈپٹی میئر بنایا جائے‘ عوام علاقہ

بدھ 2 دسمبر 2015 13:15

ترنول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء)مسلم لیگ (ن)کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے کے بعد آزاد حیثیت میں ترنول یوسی 47 سے چیئرمین منتخب ہونے والے ملک رضوان علاقے کی ہردلعزیز شخصیت ہیں-چیئرمین منتخب ہونے پر ملک رضوان نے بھی علاقے کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے-اہل علاقہ ملک رضوان کے چیئرمین منتخب ہونے پر انتہائی خوش ہیں-ملک رضوان علاقے کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں‘ اچھے اخلاق‘ عاجزی وانکساری ان کا طرہ امتیاز ہے- عوام علاقہ کا کہنا ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ ملک رضوان کو میئر یا ڈپٹی میئر منتخب کرے‘ ایسے شریف النفس اور باکردار لوگوں کو آگے لانے میں حکومتی نیک نامی میں اضافہ ہوگا -ڈھوک پیربخش کی مشہور نوجوان شخصیت طالب حسین نے کہا ہے کہ ملک رضوان کا ماضی شیشے کی طرح صاف وشفاف ہے ایسے لوگوں کو آگے لایا جانا چاہئے -ترنول کے علاقہ ڈھوک پیربخش کے لوگوں نے وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک رضوان جیسے لوگوں کو میئر یا ڈپٹی میئر کے عہدے پر فائز کیا جائے -ڈھوک پیر بخش کے لوگوں طالب حسین‘ چوہدری منیر‘ چوہدری تنویر‘اعظم شاہ‘بابا قیوم‘ خلیل‘زر ولی خان اور دیگر نے حکومت سے اپیل کی ہے ملک رضوان کو اسلام آباد کا میئر یا ڈپٹی میئر بنایا جائے اس سے حکومت کی نیک نامی میں اضافہ ہوگا -ملک رضوان نے امیرو غریب کے درمیان کبھی تفریق نہیں رکھاوہ ہر شخص کی دکھ درد میں ہمیشہ ساتھ ساتھ رہتے ہیں-علاقے کی انتہائی بااثر شخصیت ہونے کے باوجود کبھی کسی پر رعب ودبدبہ نہیں جمایابلکہ ہمیشہ اپنے اخلاق‘ پیارو محبت سے لوگوں کے دلوں کو جیتااور اسے صلے میں عوام نے انہیں ووٹ کی طاقت سے چیئرمین منتخب کیا-عاجزی وانکساری ان کا شعار ہے-ملک رضوان کواللہ تعالی نے جس قدر مال واسباب سے نوازا ہوا ہے اسی حساب سے وہ دریا دلی کیلئے بھی مشہور ہیں-ترنول میں عوام کو جب قبرستان کیلئے پریشانی ہوئی تو آج سے کئی سال قبل انہوں نے اپنی ذاتی جائیداد سے مین جی ٹی روڈ پر دو کنال سے زائد زمین قبرستان کیلئے وقف کردی-غریبوں کی مدد کرناان کا شعار ہے-