پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے‘ سعدیہ سہیل رانا

بدھ 2 دسمبر 2015 13:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کراچی میں ملٹری پولیس پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے دہشت گرد اپنے مزموم مقاصد میں پورے نہیں ہو سکتے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے اور دہشت گردی کی اس جنگ میں شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حملے سے ہلاک ہونے والی فوجی جوانوں کی شہادت پر دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکمرانوں کی گڈ گورننس کے ڈھنڈورے کا جنازہ نکل چکا وفاقی اور سندھ حکومت امن و امان کو قائم رکھنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے انہوں نے وزیر خزانہ کے ٹیکس کے حوالے سے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومتوں کا کام ملک کو تر قی یافتہ اور خوشحال بنانا جبکہ عوام کو انصاف ، صحت ‘تعلیم سمیت تمام بنیادی سہو لتوں کی فراہمی ہو تا ہے مگر پاکستانی نااہل حکمران غر یب عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :