لاہور ائیرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ کیلئے نصب جدید ترین سسٹم بھی شدید دھند کے سامنے فیل
بدھ 2 دسمبر 2015 13:15
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) لاہور ائیرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ کیلئے نصب کیا گیا جدید ترین سسٹم بھی شدید دھند کے سامنے فیل ہوگیا ،صبح کے وقت آنیوالی دو بین الاقوامی پروازیں دھند کے باعث نہ اتاری جاسکیں۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے قطر کی طرف سے تحفے میں دیے گئے جدید ترین لینڈنگ سسٹم اے ایس ایل تھری کا افتتاح کیا تھا جس کے ذریعے ایئرپورٹ پر 50میٹر حد نگاہ تک طیارے لینڈ کرسکتے ہیں مگر قطر کی طرف سے دیا گیا جدید ترین لینڈنگ سسٹم ناکام ہوکر رہ گیا ہے ۔
لاہور اور گردونواح میں شدید دھند کی وجہ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ رن وے پر حد نگاہ 300میٹر تھی لیکن لینڈنگ سسٹم ناکام ہونے کی وجہ سے 2انٹرنیشنل فلائٹس رن وے پر لینڈ نہ کرسکیں۔ ائیرپورٹ حکام نے دوحہ سے آنیوالی قطر ائیر لائن کی پرواز 628کو کراچی جبکہ شارجہ سے لاہور پہنچنے والی پرواز کو اسلام آباد بھجوادیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل ر قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر میں بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.