مسلم لیگ (ن)عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کررہی ہے ‘ عرفان دولتانہ

بدھ 2 دسمبر 2015 13:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء)مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کررہی ہے ،پورے ملک میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تیزرفتار ترقی اورمعاشی سرگرمیوں کے فروغ میں برق رفتار ذرائع نقل و حمل بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اورٹرانسپورٹ سسٹم معاشرہ کی تہذیب و ثقافت کا عکاس ہوتاہے بلاشبہ بہترین اور جدید ٹرانسپورٹ سسٹم مہذب معاشروں کی پہچان ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قیادت میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اورذرائع نقل وحمل کو بہتر بنانے پر بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو سستی،آرام دہ اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی پر اربوں روپے صرف کئے ہیں -صوبے بھر میں انفراسٹرکچر کو بہتربنایا،سڑکوں، پلوں اور انڈرپاسز کاجال بچھایاجا رہا ہے۔ شہبازشریف درد دل رکھنے والے لیڈر ہیں وہ عوام کی دکھ اور تکالیف کو نہ صرف محسوس کرتے ہیں بلکہ ان کے ازالے کے لئے عملی اقدامات بھی اٹھاتے ہیں۔