اساتذہ ہی قوم کو ایک اچھا لیڈر اور ڈاکٹر مہیا کرتے ہیں ‘وزراء حکومت

بدھ 2 دسمبر 2015 13:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء)آزادکشمیر کے وزیر جنگلات ووائلڈلائف سردار جاوید ایوب ووزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچرل محترمہ صدف شیخ ،DPIکالجز شاہین عشائی ،پرنسپل گرلز کالج پٹہکہ سکینہ نور حسین ودیگر نے گرلز کالج پٹہکہ یوم تاسیس کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کیاتقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک ،حمد ونعت سے کیا گیا ،قومی ترانے بھی بجائے گئے جبکہ اس موقع پر طالبات نے رنگا رنگا ٹیبلو اور مزاحیہ خاکے بھی پیش کیئے، اس موقع پر دیگر اساتذہ وطالبات نے بھرپور شرکت کی ،وزیر سپورٹس یوتھ اینڈکلچرل محترمہ صدف شیخ نے دوران خطاب کہا کہ ایک تعلیمی ادارہ ایور اسکے بہترین اساتذہ ہی قوم کو ایک اچھا لیڈر اور ڈاکٹر مہیا کرتے ہیں ،تعلیمی میدان میں پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،مگر افسوس ملک و قوم اور آنے والی نسلو ں کی بہتری کے لیے کام کیئے جانے پر بھی مخالفین راہ میں روڑے اٹکاتے ہیں ،مگر تعلیمی میدان ہماری کامیابیوں کو تسغیرکر نا ان کے بس میں نہیں انھوں نے کہا کہ میرا تعلق اسی حلقہ سے ہے جہاں تک ممکن ہے ہم تعلیمی تقاضوں کو پورا کرینگے انھوں نے یہ بھی اظہار کیا کہ پٹہکہ گرلز کالج کی طالبات اور اساتذہ انتہائی محنت اوردیانتداری سے درس وتدریس کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں پٹہکہ گرلزکالج نصابی سرگرمیوں میں مظفرآباد کے کسی بھی اچھے کالج سے کسی طرح بھی کم نہیں ،ہم گراؤنڈز،سکول کے لیے جھوٹے وعدوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے بلکہ ریاستی سطح پر تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیئے جارہے ہیں اس موقع پر وزیر سپورٹس نے کھیلوں کے سامان اور سپورٹس کورٹس بھی تعمیر کیئے جانے کا اعلان کیا جس پر فوری طور پر عملدرآمد کیئے جانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی اس موقع پر وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب نے تقریب کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ درس وتدریس کایہ عمل انبیا ء کرام کا شیوہ ہے ایک استاد کا تجربہ کار ہونا انتہائی ضروری ہے ہمارا کل انھی ننھے پھولوں کے ہاتھ میں ہے جس بناء پر حکومت آزادکشمیر نے اتنی بڑی سطح پر تعلیمی پیکج کی منظوری کرتے ہوئے تعلیمی پر فوکس ہے انھوں نے یہ بھی کہا کہ تعلیمی ادارہ جات میں وقت کی پابند ی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے جدید دور کے تقاضوں کو پورا کیئے جانے کے لئے مثبت تعلیمی بہتری کے اقدامات پرعمل پیرا ہیں آج کی جنگ تلوار سے علم اور حکمت سے جیتی جا سکتی ہے،انھوں نے یہ بھی کہا کہ بلاشبہ کالج ہذا کا سٹاف قابل فخر ہے پرنسپل اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سرانجام دے رہی ہیں انھوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں بچوں کے حقوق بالخصوص تعلیمی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاتا ،مگر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی وجہ سے دس سے بارہ ہزار بچے شہید یا مسنگ ہوئے ،بہت جلد مقبوضہ کشمیر کی عوام آزادی کا سورج دیکھے گی ان قربانیوں کو کسی صورت بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ساڑھے چار ہزار مربع میل پر پھیلی ہوئی یہ ریاست دورہ حاضر میں تعلیمی تقاضو ں کو پور ا کرنے میں کامیاب ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزراء حکومت نے بہترین نصابی و غیر نصابی مثبت سرگرمیاں پیش کیئے جانے پر طالبات واساتذہ کا شکریہ ادا کیا-