یونین کونسل نورا سیری کے علاقے گجو کھوکھراں میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کا پروگرام بڑے جلسے میں بدل گیا

علاقہ جیوے بازل کے نعروں سے گونج اٹھا ،اپنے محبوب قائد کے استقبال کے لیے عوام علاقہ دیوانہ وار امنڈ آئے

بدھ 2 دسمبر 2015 13:22

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) یونین کونسل نورا سیری کے علاقے گجو کھوکھراں میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کا پروگرام بڑے جلسے میں بدل گیاپورا علاقہ جیوے بازل کے نعروں سے گونج اٹھا ،اپنے محبوب قائد کے استقبال کے لیے عوام علاقہ دیوانہ وار امنڈ آئے ،جگہ جگہ والہانہ استقبال ،سہہ رنگی جھنڈوں کی بہار ،سید بازل علی نقوی کا بے مثال استقبال ،ہر طرف جیوے بازل جیوے بازل ،وزیر زراعت کو سینکڑوں گاڑیوں کے ہمراہ بہت بڑی ریلی کے ہمراہ لایا گیا ، عوام علاقہ کی جانب سے تاریخی استقبال ،فضاء جیوے بھٹو ،جیوے بے نظیر ،جیوے بلاول اور جیوے بازل کے نعروں سے گونج اٹھی ۔

اس موقع پر علی زمان،محمد جان،غلام خان،جانزیب اعوان،رزاق اعوان،ایوب اعوان،مصطفی شفاقت، فاضل امجد، حنیف اعوان، رستم اعوان، تصویر احمد،محمد حنیف،قلندر اعوان،مقدر اعوان،محمد اکبر،قاری بشارت،محمد صدیق،لالہ خانی زمان،جمشید اعوان،عبدالرحمان،ارشاد احمد، خضر ساجد،فضل الرحمان،ملک زمان،افتخار احمد،ریاست علی ،خورشید احمد،الطاف احمد، واجد اعوان ، محمد یوسف،غلام یاسین،فیضان مشتاق و دیگرنے مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس چھوڑ کر سید بازل علی نقوی کے ہاتھ پر سیاسی بیت کرنے اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے رہنماء خالد اعوان ،جہانگیر اعوان ،ملک عبدالحئی ،فرمان کاظمی اور دیگر رہنماء بھی اس موقع پر موجود تھے ،وزیر زراعت و لائیو سٹاک و اسماء سید بازل علی نقوی نے فقید المثال استقبال پر کہا کہ تمام تعریفیں اللہ رب العزت کے لیے ہیں ،میں گلی کھوکھراں کے عوام کا مشکور ہوں ،پیپلزپارٹی کے بھگوڑے ،مسلم لیگ کے فراریوں اور مسلم کانفرنس کے فراڈیوں کو اللہ تعالی کے فضل و کرم سے عبرت ناک شکست دوں گا ۔

چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ عوام کی محبت کا غیر معمولی ہے ، بلاول بھٹو زرداری مظفر آباد کا تاریخی دورہ کریں گے جہاں سے ایک مرتبہ پھر عوامی راج شروع ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر بالخصوص مظفر آباد کے عوام بے نظیر بھٹو کے فرزند اور اپنے چیرمین کی راہ تک رہے ہیں کہ وہ کب کشمیر کا رخ کرتے ہیں

پھرجیوے بی بی اور جیوے بلاول ہوگی ۔

آج اس جلسے سے ثابت ہو گیا کہ پیپلزپارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے ،دلوں پہ آج بھی بھٹو اور بے نظیر کا راج ہے کیونکہ دونوں لیڈروں نے عوام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ،بلاول بھٹو نوجوانوں کی امیدوں کی کرن ہیں ،آزادجموں وکشمیر میں الیکشن مہم خود بلاول بھٹو چلائیں گے اور تمام کارکن ان کے ساتھ ساتھ ہونگے ،نیلم تا حویلی بلاول بلاول ہوگی ،تیر ہوگا اور ہم ہونگے ۔

میدان سجے گا تو سب کو اپنی اوقات معلوم ہو جائے گی ۔سید بازل علی نقوی نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ کمر کس لیں جلد ہی ان کے محبوب قائد بلاول بھٹو آزادکشمیر میں ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ بھٹو اور بے نظیر کے جیالوں کاسیلاب جب نکلے گا تو ہر چیزبہا کر لے جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اب کی بار کارکردگی کا مقابلہ بیانات دینے والوں سے ہوگا ،ہم بھی اپنی کارکردگی لائیں گے وہ بھی لائیں جن کو صرف بیانات دینے کا شوق ہے ، پیپلزپارٹی عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھے ۔

سید بازل علی نقوی نے کہا کہ تین میڈیکل کالج ،چار یونیورسٹیاں ،چار میگا پل ،سکولوں اور کالجوں کاجال پھیلا کر پی پی پی کی حکومت نے ریاست میں فلاحی انقلاب برپا کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاست میں رواداری کو فروغ دیا اور یہی ہمارا طرة امتیاز ہے ۔اس موقع پرایک قراردادبھی پیش کی گئی جس میں سید بازل علی نقوی کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔

اس موقع پر خالد اعوان ،جہانگیر اعوان ،فرمان کاظمی ،ملک عبدالحئی نے کہا کہ سید بازل علی نقوی نے شہید بھٹو کی طرز پر سیاست کو اپنایا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ریاست میں ایک منفرد سیاست دان کے طو ر پر ابھرے ہیں ۔انہوں نے وزیر زراعت کے ویژن کو سراہا اور کہا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے سید بازل علی نقوی کے مدمقابل آنے والوں کی لچھراٹ کے عوام ضمانتین ضبط کرائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سید بازل علی نقوی کشمیر کے ہیرو ہیں وہ ایک بے مثال لیڈر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :