بھمبر ‘ بھمبر کے نواحی علاقہ جنڈی چونترہ کا 35 سالہ نوجوان ذہنی توازن کھو بیٹھا‘بھائیوں نے منہ موڑ لیا

بدھ 2 دسمبر 2015 13:22

بھمبر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء ) بھمبر کے نواحی علاقہ جنڈی چونترہ کا 35 سالہ نوجوان ذہنی توازن کھو بیٹھا ، بھائیوں نے منہ موڑ لیا ، پاگل نوجوان غیر اخلاقی حرکات کرنے لگا ، اہلیان علاقہ نے مریض کو پاگل خانہ بھیجنے کے لئے ڈپٹی کمشنر کو تحریری درخواست دے دی ، تفصیلات کے مطابق بھمبر کے نواحی گاوں جنڈی چونترہ کے رہائشی 35 سالہ نوجوان منظور حسین عرف جھلی ساکن ناڑا کی شادی کچھ عرصہ قبل ہوئی جسے بعد اس کا ذہنی توازن درست نہ رہا جسکے بعد اس کی بیوی اس کو چھوڑ کر چلی گئی جبکہ نوجوان کے دو بھائیوں نے بھی اسے سنبھالنے سے انکار کر دیا اہلیان علاقہ کے ایک وفد جس کی قیادت صدر دین ولد رحم دین بمقام ناڑا تحصیل سماہنی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ نوجوان ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے جسے اس کے بھائیوں نے بھی قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے یہ قریب واقع مسجد کی بھی بے حرمتی کرتا ہے اور نازیبا الفاظ ادا کرتا ہے جس سے علاقہ کا امن خراب ہونے کا امکان ہے لحاظہ ہمارا ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ ہے کہ وہ سرکاری طور پر اس نوجوان کو لاہور پاگل خانہ داخل کرائیں جبکہ اس سلسلہ میں ہم نے ڈپٹی کمشنر بھمبر کو تحریری درخواست بھی دے دی ہے ۔