بھمبر ڈ‘وگرہ دور میں دین اسلام کو پھیلانے والے بزرگ حاجی عبدرحیم بھٹی انتقال کر گئے

بدھ 2 دسمبر 2015 13:22

بھمبر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء )خطیب کشمیر ، مبلغ اسلام مولانا محمد دین مرحوم کے ساتھی اور ڈوگرہ دور میں دین اسلام کو پھیلانے والے بزرگ حاجی عبدرحیم بھٹی گزشتہ روز انتقال کر گئے ، نماز جنازہ میں تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کی بھرپور شرکت ، تفصیلات کے مطابق خطیب کشمیر ، مبلغ اسلام اور ڈوگرہ دور میں دین اسلام کی روشنی گھر گھر پھیلانے والی عظیم ہستی مولانا محمد دین مرحوم کے ساتھی اور ان کے ساتھ دین اسلام کے لئے کام کرنے والے بھمبر کے بزرگ حاجی عبدرحیم بھٹی گزشتہ روز انتقال کر گئے مرحوم کو طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی روح پرواز کر گئی مرحوم ڈوگرہ دور میں دین کو پھیلانے میں حضرت مولانا کے پیش پیش ہوا کرتے تھے اور سحری کے اوقات میں مسلمانوں کو عبادت کے لئے اٹھاتے تھے ان کی نماز جنازہ پرانی احاطہ کچہری میں ادا کی گئی جہاں تمام مکتبہ فکر کے لوگوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی بعد ازاں انہیں قریبی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کا شمار پرانے لوگوں میں ہوتا تھا ۔