بے نظیر قتل کیس،وزارت خارجہ نے امریکی صحافی کے بیان پر جرح کیلئے دستیابی کی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی

بدھ 2 دسمبر 2015 13:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) وزارت خارجہ نے بے نظیر قتل کیس میں استغاثہ کے گواہ امریکی صحافی کے بیان پر جرح کیلئے دستیابی کی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کروادی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ایوب مارتھ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کی طرف سے عدالت کو تحریر ی طور پربتا یا گیا کہ استغاثہ کے گواہ امریکی صحافی مارک سیگل 20جنوری کو بیان پر جرح کیلئے دستیاب ہوں گے، استغاثہ کے گواہ اشفاق خان کے بیان پر جرح کیلئے طلبی کی درخواست پر بحث مکمل کرلی گئی،درخواست پر ایف آئی اے کی جانب سے اظہر چوہدری اور ملزمان کی جانب سے ملک جواد نے دلائل مکمل کئے، عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7دسمبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :