کھوئی رٹہ کھجورلہ میں گرلز مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دینے پر جشن ، آتش بازی مٹھائی تقسیم

بدھ 2 دسمبر 2015 13:38

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء)کھوئی رٹہ کھجورلہ میں گرلز مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دینے پر جشن ، آتش بازی مٹھائی تقسیم کی گئی لوگ ایک دوسرے کو مبارکبا د دیتے رہے وزیر ہائر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی کے حق میں زبر دست نعرہ بازی کی کھجورلہ ، گالہ، چمبر کالونی، بنڈلی ،گھوڑا، سسیال ، ٹھل میں تقریبات کا انعقا د آزاد حکومت نے تعلیمی پیکج منظور کر کے کشمیری قو م کی ترجمانی کی ہے تعلیم کو گھر گھر تک پھیلانے اور نوجوانوں کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے وزیر ھائر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی کی سوچ اور محنت کا نتیجہ ہے محمد انقلابی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے سکول کو اپ گریڈ کیا سیاسی سماجی اور مذہبی رہنماؤں کا خطا ب تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ کھجورلہ میں گرلز مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دینے پر جشن ، آتش بازی مٹھائی تقسیم لوگ ایک دوسرے کو مبارکبا د دیتے رہے وزیر ہائر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی کے حق میں زبر دست نعرہ بازی کرتے رہے کھجورلہ ، گالہ، چمبر کالونی، بنڈلی ،گھوڑا، سسیال ، ٹھل و دیگر مقامات پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا سب سے بڑی تقریب راجپوت ہاؤس میں ہوئی تقریبات سے سابق ڈی آئی جی راجہ شاہجان خان ،چےئرمین راجہ محمد رفیق ، راجہ گلبہار خان، راجہ عبدالقیوم خان، راجہ ایوب ایڈووکیٹ، راجہ شمریز خان،راجہ فیاض خان ، راجہ نوید ایڈووکیٹ، چوہدری ساجد ناز، چوہدری ادریس، چوہدری محمد رفیق، محمد شبیر چوہدری، چوہدری مظہر ، راجہ محمد اسمائیل ، راجہ شاویز ظاہر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی پیکج کی منظوری آزادکشمیرحکومت کاتاریخ سازکارنامہ ہے تعلیمی پیکج کی منظوری کے لیے وزیرہائرایجوکیشن محمدمطلوب انقلابی نے اہم رول اداکیااورپیکج کی منظوری کے لیے انہوں نے دن رات ایک کئے رکھا، تعلیمی پیکج کی منظوری کے بعدآزادکشمیربھرسے پڑھے لکھے نوجوانوں کومیرٹ پرروزگارملے گاتعلیمی پیکج سے آزادخطہ میں تعلیم کے میدان میں ایک انقلاب آئے گاآزادکشمیرکی تاریخ میں پاکستان پیپلزپارٹی کایہ کارنامہ ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اتنے بڑے تعلیمی پیکج کی منظوری دی پی پی پی مخالف حکومتیں پچاس سالوں میں بھی اتنابڑا کارنامہ سرانجام نہیں دے سکیں جوپاکستان پیپلزپارٹی نے ساڑھے چارسالوں میں سرانجام دیاہے پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے عوام سے جووعدے کئے تھے وہ پورے کررہی ہے حلقہ پانچ کھوئیرٹہ کے اندرمحمدمطلوب انقلابی کی قیادت میں بے مثال ولازوال تاریخ ساز میگاپراجیکٹس زیرتعمیرہیں محمدمطلوب انقلابی نے کھوئیرٹہ کے اندرجوتعمیروترقی کاعمل جاری کیاہواہے اسے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اورعوام سے کئے گئے وعدے پورے کرینگے کھوئیرٹہ کی عوام پی پی پی اورمحمدمطلوب انقلابی کے ساتھ ہے اور آنے والے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی ایک بارپھرسرخرو ہوگی محمدمطلوب انقلابی کی قیادت میں حلقہ پانچ کھوئیرٹہ مضبوط ومنظم ہے اورمیرٹ پرروزگاردینے کے ساتھ ساتھ تعمیروترقی کاسلسلہ بھی جاری ہے وزیر ھائر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے سکولز کو اپ گریڈ کیا تعلیمی پیکچ منظوری سے ثابت ہو گیا کہ مطلوب انقلابی اعلیٰ سیاسی بصیرت کے مالک ہیں کھوئی رٹہ کی سیاست پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں عوام کا فیصلہ طے ہو چکا ہے مخالفین کے پاس اب کوئی پروپیگنڈہ نہیں جس سے وہ عوام کو ایک بار پھر گمراہ کرنے کی کوشش کریں تعلیم پیکج وزیر ہائر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی کی سوچ اور محنت کا نتیجہ ہے آزاد کشمیر میں تعلیمی انقلاب پاکستان پیپلز پارٹی کا عظیم کارنامہ ہے جسے سنہری حروف میں لکھا جائے گا تعلیمی کی منظوری پر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ، وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر، وزیر ہائر ایجوکیشن محمد مطلو ب انقلابی ، وزیر تعلیم میاں وحید اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں ۔