کراچی،بنگالی پاڑہ میں رینجرز کا آپریشن،250 سے زائد افراد زیرحراست

بدھ 2 دسمبر 2015 13:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء ) کراچی کے علاقہ بنگالی پاڑہ میں رینجرز نے آپریشن کرکے 250 سے زائد افراد کو زیرحراست لے لیا ۔کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرز کا سرچ آپریشن جاری رہا۔ رینجرز کے سینکڑوں اہلکاروں نے کورنگی سو کوارٹر کے قریب سیکٹر اننچاس اور بنگالی پاڑہ کا محاصرہ کرلیا۔

(جاری ہے)

اس دوران رینجرز نے علاقہ مکینوں کو بھی گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت جاری کی۔

کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ۔ رینجرز کا شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری رہا، آپریشن کے دوران ڈھائی سو سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ ناردرن بائی پاس پر مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ پیرآباد میں پولیس کی فائرنگ سے ایک ملزم مارا گیا۔

متعلقہ عنوان :