پشاور‘بارودی مواد رکھنے کے جرم میں دو مجرموں کو 14، 14 سال قید کی سزا

بدھ 2 دسمبر 2015 13:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء)پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بارودی مواد رکھنے کے جرم میں دو مجرمان کو 14، 14 سال قید کی سزا سنادی ۔ شاہ حسین اور عزیز جمال کو بارودی مواد رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بارودی مواد رکھنے کے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے بارودی مواد رکھنے کے جرم میں دو مجرموں کو چودہ چودہ سال قید کی سزا سنائی ۔ دونوں مجرمان شاہ حسین اور عزیز جمال کو بارودی مواد رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا