احتساب عدالت ملتان نے بہاوٴالدین زکریا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر خواجہ علقمہ اور بی زیڈ یو لاہور کیمپس کے سابق انچارج حمزہ منیر کو چودہ روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

نیب ملتان کو دونوں ملزموں کو سولہ دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت

بدھ 2 دسمبر 2015 13:47

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) احتساب عدالت ملتان نے بہاوٴالدین زکریا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر خواجہ علقمہ اور بی زیڈ یو لاہور کیمپس کے سابق انچارج حمزہ منیر کو چودہ روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے اور نیب حکام ملتان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان دونوں ملزموں کو سولہ دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرے۔

واضع رہے کہ ملتان نیب حکام نے بہاوٴالدین زکریا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر خواجہ علقمہ کو 29 اکتوبر کو وی سی ہاوٴس بہاوٴالدین زکریا یونیورسٹی سے گرفتار کیا تھاجبکہ بی زیڈ یو لاہور کیمپس کے سابق انچارج حمزہ منیر کو 29 اکتوبر کو لاہور سے گرفتار کیا تھا اور بعدازاں احتساب عدالت ملتان سے دونوں ملزموں کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ہوا تھا جن کو گزشتہ روزاحتساب عدالت ملتان میں پیش کیا گیا اور احتساب عدالت ملتان نے ان کو چودہ روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور سولہ دسمبر کو طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بی زیڈ یو کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر خواجہ علقمہ اور سابق رجسٹرار بی زیڈ یو منیر ملک اور بی زیڈ یو لاہور کیمپس کے سابق انچارج حمزہ منیر پر سینڈکیٹ کی اجازت کے بغیر بی زیڈ یو لاہور کیمپس بنا کر کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے کا الزام ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سابق رجسٹرار بی زیڈ یو منیر ملک نیب حکام ملتان کے ہاتھ تو نہ آیا تھا مگر اینٹی کرپشن ملتان میں درج بی زیڈ یو میں ایڈمن افسران کی غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ میں سپیشل جج اینٹی کرپشن ملتان میاں الیاس کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے اور اینٹی کرپشن ملتان کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد سپیشل جج اینٹی کرپشن ملتان میاں الیاس کے حکم پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔

متعلقہ عنوان :