فیصل آباد؛ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کا مواد تشہیر کرنے پر 2مجرموں کو 6,6سال کی سزا سنا دی

بدھ 2 دسمبر 2015 13:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کا مواد تشہیر کرنے پر 2مجرموں کو 6,6سال کی سزا سنا دی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مواد کی تشہیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ہے کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج راجہ پرویز اختر نے کی ہے دنوں فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت کے جج راجہ پرویز اختر نے دنوں مجرموں کو 6,6سال کی سزا سنا دی ہے ،دنوں مجرموں کو کالعدم تنظیم کا مواد تشہیر کرنے پر سزا دی گئی ہے ۔