آسٹریلوی امپائر جان ورڈ ہندوستان کے ڈومیسٹک کرکٹ رانجی ٹرافی کے میچ کے دوران گیند لگنے سے شدید زخمی

بدھ 2 دسمبر 2015 13:49

چنائے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) آسٹریلوی امپائر جان ورڈ ہندوستان کے ڈومیسٹک کرکٹ رانجی ٹرافی کے میچ کے دوران گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو میں رانجی ٹرافی کے ایک میچ میں پنجاب کے بیٹسمین بریندر سرن نے حریف ٹیم تامل ناڈو کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے گیند کو امپائر کے پاس سے نکالنے کی کوشش کی لیکن گیند امپائر جان وارڑ کے سر پر جالگی اور وہ گراوٴنڈ پر گر پڑے زخمی جان ورڈ کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا، اطلاعات کے گیند لگنے سے وہ بیہوش ہوگئے تھے تاہم مقامی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری وینکاٹرمن نے ان اطلاعات کو مسترد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ"امپائر کا بی سی سی آئی کے قوانین کے مطابق مقامی اسپتال میں علاج کیا جارہاہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم انھیں دودن کے لیے اسپتال میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے"۔

متعلقہ عنوان :