تیل کی پیداوارکم کی جائے، ایرانی وزیر پٹرولیم کا "اوپیک" کو خط

بدھ 2 دسمبر 2015 13:55

تہران ۔ 02دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی02دسمبر۔2015ء)ایران کے وزیر برائے تیل بیڑن نامدار زنگانے نے ‘اوپیک" کے جنرل سیکرٹری کو خط لکھا ہے جس میں نکالے جانے والے تیل کے مجموعی کوٹے کا خیال رکھتے ہوئے تیل نکالے جانے کو کم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، خبر رساں ادارے کے مطابق۔

(جاری ہے)

"اوپیک کے 168ویں عمومی اجلاس سے پیشتر ایران کے وزیر برائے تیل نے اوپیک کے جنرل سیکرٹری عبداللہ سلیم البدری کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تنظیم میں شامل ملکوں کو 13 لاکھ بیرل کم تیل نکالے جانے کی ہدایت کی جائے تاکہ 2011 مں طے کردہ تین کروڑ بیرل تک محدود رہا جائے" مہدی اسلان نے بتایا۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ ایران پر پابندیاں ختم کیے جانے کے ضمن میں اوپیک میں شامل ملک تیل کی پیداوار کم کریں۔