شام میں کارروائی کی تیاری،برطانیہ قبرص میں فضائی اڈے پر طیاروں کی تعداد دوگنا کرے گا

بدھ 2 دسمبر 2015 13:56

لندن۔ 02 (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی02دسمبر۔2015ء) برطانیہ شام میں دہشت گرد تنظیم "دولت اسلامیہ" کے خلاف لڑائی کی تیاری کے ضمن میں قبرص میں اپنے فضائی اڈے پر طیاروں کی تعداد دو گنا زیادہ کر دے گا، برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس معاملے پر دارالعوام میں بحث بھی ہوگی ۔

(جاری ہے)

اضافی طیاروں میں ٹورنیڈو اور چھ میزائلوں اور لیزر سسٹم سے لیس ٹائفون جنگی طیارے شامل ہیں ۔ آٹھ ٹورنیڈو طیارے پہلے ہی قبرص میں موجود ہیں اور عراق میں داعش کے خلاف فضائی کارروائیوں میں بین الاقوامی اتحاد کے ساتھ مل کر حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :