جرائم کے تدارک کیلئے پولیس سے تعاون برقرار رکھاجائے۔ڈی پی او

بدھ 2 دسمبر 2015 14:01

بھکر۔2 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی02دسمبر۔2015ء) ڈی پی او افتخارالحق نے سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی (سی پی ایل سی)کے اراکین سے کہا ہے کہ معاشرہ میں جرائم کا باعث بننے والے عوامل کے بروقت تدارک کیلئے ضلعی پولیس سے بھرپور تعاون کاعمل برقرار رکھاجائے ، سماجی فلاح کے تمام امور احساس ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دینے میں مثالی کردار اداکریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ میں سی پی ایل سی کا کردار نہایت اہم ہے۔ڈی پی اونے راکین کو تاکید کی کہ فیصلوں میں کامل غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :