نئے بلدیاتی سیٹ اپ میں ڈپٹی کمشنر اور مجسٹریٹ کا عہدہ بحال کرنے کا فیصلہ

بدھ 2 دسمبر 2015 14:02

بھکر۔2 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی02دسمبر۔2015ء) بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد صوبہ بھر میں نئے بلدیاتی سیٹ اپ میں ڈپٹی کمشنر کا عہدہ اور مجسٹریٹی بحال کرنے کا فیصلہ ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے 5دسمبر کو تیسرے مرحلے میں ہونیوالے بلدیاتی الیکشن اور مخصوص نشستوں کے انتخابات کے بعد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کے بعد 45دنوں میں نیا بلدیاتی سیٹ اپ مکمل کرنا ہو گا ، جس میں سٹی مجسٹریٹ تعینات کئے جائیں گے ۔

پنجاب کی تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنر بطور مجسٹریٹ فرائض سر انجام دیں گے جبکہ نئے بلدیاتی الیکشن کے تمام مرحلے مکمل ہونے کے بعد ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر کا عہدہ بحال کیا جائے گا اور ڈی سی او کا عہدہ ختم کر کے ڈپٹی کمشنر کا عہدہ بحال کر دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :