سیم و تھور سے متاثرہ زرعی زمینوں کے فوری سروے کی ہدایت

بدھ 2 دسمبر 2015 14:03

فیصل آباد۔2 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی02دسمبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیصل آبادڈویژن سمیت صوبہ بھر کے مختلف علاقوں میں سیم و تھور سے متاثرہ ہزاروں ایکڑ زرعی زمینوں کے فوری سروے کی ہدایت کی ہے جس کی روشنی میں متاثرہ اراضی کو قابل کاشت بنانے کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جائیں گے تاکہ اس اراضی کو قابل کاشت بنا کر زرعی اجناس کی بہتر پیداوار حاصل کی جا سکے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ذرائع نے بتایاکہ حکومت پنجاب نے سیم و تھور سے متاثرہ زمینوں کو قابل کاشت بنانے کیلئے موٴثر اقدامات کاآغاز کردیا ہے۔