دوسال کے دوران پی کے کے کے ہتھیار ڈالنے والے ارکان کی تعداد 1079ہو گئی،ترک حکام

بدھ 2 دسمبر 2015 14:04

انقرہ ۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی02دسمبر۔2015ء) ترکی نے کیا ہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے ہتھیار ڈالنے والے ارکانکی تعداد 1079ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

استنبول کی ضلعی انتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ گزشتہ دنوں 8 افراد نے بھی خود کو قانون کے حوالے کیا ہے۔ بیان میں اس کے علاوہ 21 مارچ 2013 تا 30 نومبر 2015 پی کے کے سے علیحدہ ہو کر خود کو قانون کے حوالے کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد1079 تک جا پہنچی ہے۔