فرانس میں دہشت گردی کے بعد سے اب تک 2 ہزار چھاپوں کے دوران 210 افرادکو حراست میں لیا گیا،رپورٹ

بدھ 2 دسمبر 2015 14:05

پیرس ۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی02دسمبر۔2015ء) فرانس میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد سے اب تک2 ہزار سے زائد چھاپے مارے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی وزیر اعظم مانویل والس نے کہا ہے کہ 13 نومبر سے اب تک 210 افرادکو حراست میں لیا جا چکا ہے تاہم ابھی تک اس دہشت گردی میں ملوث افراد کی تلاش مکمل نہیں ہو سکی ہے۔ والس نے مزید کہا کہ گھر گھر تلاشی کے دوران بڑے پیمانے پر آتشیں ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ پیرس میں ہونے والی دہشت گردی میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ ملک میں نافذ ہنگامی حالت میں26 فروری تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔