بیجنگ میں فضائی آلودگی کم کرنے کے لئے 2100 فیکٹریاں بند

بدھ 2 دسمبر 2015 14:05

بیجنگ۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی02دسمبر۔2015ء)چینی دارالحکومت بیجنگ میں شدید فضائی آلودگی کی وجہ سے 2100 فیکٹریوں فیکٹریوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیلی چین کے مطابق بیجنگ حکام نے تقریباً 2100 فیکٹریوں کو ماحولیات کے لیے انتہائی مضر قرار دیتے ہوئے بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ دارالحکومت اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ضرر رساں گیسوں کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ مختلف اداروں کا خیال ہے کہ چین میں ہزاروں ہلاکتیں ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے ہو رہی ہیں جبکہ شہریوں میں دل اور پھیپڑوں کی بیماریوں میں اضافے کے علاوہ فالج کے حملے بھی بڑھ رہے ہیں